• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 6 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

انتفاضہ القدس کا 9 واں جمعہ،2 فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد 104 ہوگئی

ہفتہ 28-11-2015
in فلسطین
0
Intifada juma
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں یکم اکتوبر 2015 ء کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کے بعد کل نواں جمعۃ المبارک بھی صہیونی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کی نذر ہوا۔ کل جمعہ کو دو فلسطینی مزاحمت کاروں نے آٹھ یہودی فوجیوں کو زخمی کرتےہوئے جام شہادت نوش کیا۔ جب کہ صہیونی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز غرب اردن میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے سیکڑوں فلسطینیوں کو زخمی حالت میں اسپتالوں میں لایا گیا۔ ان میں سے بیشتر کو اسرائیلی فوجیوں نے مظاہروں کے دوران گولیاں ماری تھیں۔

رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے الخلیل شہر میں 18 سالہ عمر عرفات الزعاقیق کو اس وقت گولیاں مار کر شہید کردیا جب اس نے اپنی کار کی ٹکر سے سڑک کے کنارے فلسطینیوں سے توہین آمیز تفتیش میں مصروف فوجیوں پر اپنی کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ صہیونی فوجی زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ شمالی الخلیل میں بیت امر کے مقام پیش آیا۔

قبل ازیں جمعہ کو بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک 25 سالہ فلسطینی فادی الخصیب کو بھی دو یہودی فوجیوں کو کار کی ٹکر سے زخمی کرنے کے الزام میں گولیاں مار کر موت سے ہم کنار کردیا۔ یہ واقعہ بیت المقدس کی "کفار ادومیم” کالونی میں پیش آیا۔

یکم اکتوبر سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اب تک 4 خواتین اور 22 بچوں سمیت 104 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

زخمیوں سے اسپتال بھرگئے

فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز "یوم الغضب” کے حوالے سے ہونے والے مظاہروں کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہری زخمی ہونے کے بعد اسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔

ہلال احمر فلسطین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کے تشدد سے 476 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں میں سے 451 کا تعلق مغربی کنارے جب کہ 25 کا غزہ کی پٹی سے بتایا جاتا ہے۔ 30 افراد براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ 86 کو دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا جب کہ 354 فلسطینی آنسوگیس کی شیلگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineانتفاضہ القدس کا 9 واں جمعہ،2 فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد 104 ہوگئی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.