رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی شام شمالی الخلیل کے قریب غوش عتصیون یہودی کالونی کے قریب بیت امرکےمقام پر ایک فلسطینی کار ڈرائیور نے قصدا اپنی کار سڑک کے کنارے کھڑے فوجی اہلکاروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں چھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے چار کو درمیانے درنے جے زخم آئے ہیں جب کہ دو کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آور فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا اور اس کی نعش قبضے میں لے لی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے فوجیوں میں دو سینیر افسر بھی شامل ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
اسرائیلی ٹی وی چینلوں کی جانب سے حملہ اور فلسطینی کی شناخت عمر عرفات عیسیٰ الزعاقیق کے نام سے کی ہے جس کی عمر 18 سال بتائی جاتی ہے۔ اسے اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار دی تھیں جو شدید زخمی ہونے کے کچھ دیر بعد جام شہادت نوش کرگیا۔
قبل ازیں ایسی ہی ایک کارروائی میں مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان نے "کفار ادومیم” کالونی کے قریب دو اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کردیا تھا۔