رپورٹ کے نامہ نگار نے بتایا کہ صہیونی فورسز نے النقار کالونی میں نکالی گئی ریلی پر براہ راست فائرنگ کے ساتھ اشک آور گیس کی شیلنگ بھی کی جس کے نتیجے میں ڈیڑھ درجن شہری زخمی ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے آنسوگیس کی شیلنگ نہ صرف فلسطیی شہریوں کے مظاہرے پر کی بلکہ شہریوں کے گھروں کے اندر بھی شیل پھینکے جس کے نتیجے میں درجنوں بچے اور خواتین گھروں کے اندر دم گھٹنے سے متاثر ہوئی ہیں۔
اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کے بعد ہلال احمر کے امدادی کارکن ایمبولینسوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے مگر صہیونی فوجیوں نے انہیں زخمیوں کو اسپتالوں میں لے جانے سے کی اجازت نہیں دی۔
عینی شاہدین کے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے 18 فلسطینی زخمی ہوئے۔ دھاتی گولیوں سے 25 جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے 106 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔