• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی پابندیوں کے باوجود 20 ہزار فلسطینیوں کی جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ آمد

ہفتہ 28-11-2015
in فلسطین
0
aqsa prayer
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی قبلہ اوّل میں نماز کی ادائیگی پرپابندیوں کے علی الرغم بیس ہزار فلسطینیوں نے رکاوٹیں توڑ کر مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کی مسجد اقصٰی میں ادائیگی کی خاطر علی الصبح ہی قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی سے بھی فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اوّل میں نماز جمعہ کے لیے پہنچی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نماز جمعہ کے دوران فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں آنے سے روکنے کے لیے جمعہ کو علی الصباح ہی اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری مسجد اقصیٰ کے گرد تعینات کردی گئی تھی۔ بیت المقدس کے شہریوں کو مسجد اقصٰی میں آنے سے روکنے کے لیے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جامہ تلاشی اور ان کی شناخت پریڈ بھی کی گئی۔ جگہ جگہ لگائے گئے ناکوں کی وجہ سے ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ نہ پہنچ سکے جس کے باعث انہیں نماز دوسری مساجد میں ادا کرنا پڑی۔

نماز جمعہ کی امامت اور خطابت کے فرائض ممتاز عالم دین اور امام قبلہ اوّل الشیخ محمد حسین نے کرائی۔ جمعہ کے خطبہ میں انہوں نے اسرائیل کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ کو جاری رکھنے کی ضرورت پرزور دیا اوراسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ شہید کرنے کے بعد قبضے میں لیے گئے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی فوری طورپر ان کے ورثاء کے حوالے کردے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی پابندیوں کے باوجود 20 ہزار فلسطینیوں کی جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ آمد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.