• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قطنہ میں جنازے کے جلوس پراسرائیلی فوج کی فائرنگ، 50 فلسطینی زخمی

جمعہ 27-11-2015
in فلسطین
0
Yasir Taha
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں جمعرات کی شام شہر کے شمال مغربی علاقے قطنہ میں شہید فلسطینی اکیس سالہ یحییٰ یاسر طہ کے نماز جنازہ پراسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں جنازے میں شامل کم سے کم 50 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین کے طبی امدادی ادارے ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں جنازے کےجلوس پراسرائیلی فوج کی فائرنگ کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطینی شہری مغربی بیت المقدس میں قطنہ کے مقام پر شہید ہونے والے نوجوان یحییٰ طہ کی تدفین میں مصروف تھے کہ قابض فوجیوں نے ان پر گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ براہ راست گولیاں لگنے سے کم سے کم 7 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں ، چھ افراد دھاتی گولیوں کا نشانہ بنے جب کہ 37 زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں بے ہوش ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعرات کو قطنہ قصبہ فلسطینی شہریوں اور قابض فوج کے درمیان میدان جنگ بنا رہا۔ جمعرات کو علی الصباح اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کیا تو شہری قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.