• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل نےالقدس میں مسجد اور سات مکانات کی مسماری کے احکامات جاری کردیے

جمعہ 18-12-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

quds_demolition فلسطین میں مسجد اقصیٰ کی تعمیر ومرمت کے ذمہ دار ادارے”اقصیٰ فاؤنڈیشن نے انکشاف کیا ہے اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے”جبل مبکر” میں سات مکانات کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ صہیونی وزارت داخلہ نے اسی علاقے میں قائم ایک مسجد کو بھی دس روز کے اندر اندر گرانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن مکانات کی مسماری کے احکامات جاری ہوئے ہیں ان میں 33 بچوں اور خواتین سمیت کم ازکم 51 افراد رہائش پذیر ہیں۔ مکانات گرائے جانے کی صورت میں چار درجن سے زائد افراد کو بے گھرکر دیا جائے گا۔ مکانات کے مالکان کو جاری کیے گئے نوٹسزمیں کہا گیا ہے کہ وہ دس روز کے اندر اندر مکانات خالی کر دیں، کیونکہ نسلی دیوار کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ مکانات دیوار کے لیے خطرہ ہیں جن کی مسماری ضروری ہے۔ متاثرہ شہریوں کو کوئی متبادل مکانات کی تعمیر کی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی۔ دوسری جانب اقصیٰ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر معاذ زعتری نے مکانات اور مسجد کی مسماری کے احکامات کو نہایت ظالمانہ اور فلسطینی عوام کے بیت المقدس سے نکالنے کی گھناؤنی سازش قراریتے ہوئے اسرائیلی بلدیہ سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیت المقدس میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل مختلف حیلوں بہانوں کی آڑ میں القدس کے شہریوں کو شہر بدر کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، اس مذموم مقصد کی تکمیل کے لیے اسرائیلی حکومت کبھی مکانات کے غیرقانونی ہونے کا بہانہ تراشتی ہے اور کبھی نسلی دیوار اور یہودی آباد کاروں کے لیے خطرہ قرار دے کر انہیں مسمار کر رہی ہے۔ انہوں نے عرب ممالک اور مسلم امہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری صہیونی ہتھکنڈوں کا نوٹس لیں اور صدیوں سے آباد شہریوں کو ان کے وطن میں تحفظ فراہم کرنے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.