رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کی شام اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں زعترہ چوکی کے قریب 51 سالہ سامر حسن سریسی کو گولیاں مار کرشہید کیا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے بھی اسرائیلی فوج کے اس دعوے کو مسترد کردیا گیا ہے کہ فلسطینی شہری نے اپنی شہادت سے قبل اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں ںے فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی شہری کئی گھنٹے تک زخمی حالت میں سڑک پر پڑا رہا۔ فلسطینی شہریوں اور محکمہ صحت کےامدادی کارکنوں کو اس کے قریب نہیں جانے دیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی جان نہیں بچائی جا سکی ہے۔
خیال رہے کہ جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہری شہید ہوئے ہیں۔ گذشتہ اکتوبر کے سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے اب تک ایک سو سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں