مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں فلسطین ٹیکنیکل یونیورسٹی (حضروری) کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ دوبارہ سے شروع ہونے والی پرتشدد جھڑیوں کے دوران متعدد فلسطینی نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فوجیوں نے یونیورسٹی کے اردگرد کے علاقے کے باسیوں اور نوجوانوں پر حملہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تصادم کے درمیان تقریبا پندرہ سے زیادہ فلسطینی نوجوان براہ راست اور ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں شہر میں ثابت ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں اسرائیلی فوج کی تعداد میں اضافے کے بعد جھڑپوں میں اور زیادہ شدت آ گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی گولیوں کی بوچھاڑ سے یونیورسٹی کی بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا۔