• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 3 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اگر ظالم کے مقابلے میں مقتل گاہ جانا شیعہ ہونا ہے تو بس وہ ہمارے ہیں ۔شہید ہ فلسطینی بچی کے والد کا پیغام

منگل 24-11-2015
in فلسطین
0
IMG 4712
0
SHARES
0
VIEWS

دو روز قبل فلسطین کے شہر نابلس میں غاصب صیہونی اسرائیلی فوجیوں کی دہشت گردانہ کاروائیکا نشانہ بننے والی سولہ سالہ فلسطینی بچی اشرقت قطنانی کی مظلومانہ شہادت کے بعد شہیدہ کے والد نے سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ پر نشر کئے گئے ایک بیان میں لکھا ہے کہ

مجھے افسوس ہے کہ ہمارے بعض افرادجو ہمارے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں اور اپنی گردن پر عائد فرض کی دائیگی میں کوتاہی برتنے پر شرمندہ ہونے کی بجائے یہ کہہ دیتے ہیں کہ اس بچی کا باپ شیعہ ہے، اگر وہ لوگ شیعہ ہیں جو اپنے جگر گوشوں کو آزادی کے حصول کے لئے مقتل بھجوا دیتے ہیں تو پس وہ ہمارے ہیں۔

 

شہیدہ کے والد طہٰ نے لکھا ہے کہ فلسطین حریت پسندوں کا قبلہ ہےاور مذکورہ افراد کے لئے اس سے زیادہ اور کوئی چیز اہم نہیں ہے کہ وہ میری بیٹی اشرقت کی شہادت کی محض خبر سنیں۔وہ افراد جنہوںنے میری بیٹی کی شہادت پر مجھ سے تعزیت کی ، خصوصاً حماس اور اسماعیل ہنیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور وہ تمام لوگ جنہوںنے میری شہیدہ بیٹی کو نظر انداز کیا انہیں معاف کرتا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطین کی شیعہ مسلمان کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی اشرقت قنطانی بنت طہٰ قنطانی دودن پہلےشہر نابلس میں اس وقت صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہوئی جب اس کے ہاتھ میں کچن میں استعمال ہونے والی چھری تھی اور وہ اس چھری کی مدد سے غاصب صیہونیوں کے خلاف شہادت طلب کاروائی کرنے نکلی تھی اورصیہونی فوجیوں نے اسے اپنی گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا،شہیدہ اشرقت کو فوری اسپتال منتقل کرنے پر عائد پابندی کی وجہ سے وہ جسم سے بہنے والے خون کی کثرت کی وجہ سے جام شہادت نوش کر گئی ۔

یہ بات یاد رہے کہ شہید ہونے والی کمسن  فلسطینی بچی اور اس کے والد کے سوشل نیٹ ورکنگ اکائونٹ پر موجود مواد میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی تصاویر موجود ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک خوش عقیدہ مسلمان ہیں کہ جو شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان محبت اور بھائی چارے پر یقین رکھتے ہیں، اسی طرح بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والی کمسن فلسطینی بچی اشترقت کے والد کا عقیدہ حضرت محمد (ص) اور آپ کی اہل بیت سے عقیدت رکھتے ہیں۔

شہید ہونے والی فلسطینی بچی کے والد کا بیان ان کی کمسن بیٹی کی شہادت کے دو روز بعد منظر عام پر آیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ چند نا عاقبت اندیش اور صیہونی مفادات کو پروان چڑھانے والے عناصر نے انکو شیعہ مسلمان قرار دے کر ان کی بیٹی کی عظیم قربانی کو رائیگاں کرنے کی کوشش کی تھی ۔

 

IMG 4717

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.