فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں سوموار کی شام "حومش” نامی یہودی کالونی کے قریب ایک فلسطینی شہری کی کار کی ٹکر سے ایک یہودی آباد کار زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور بہ حفاظت فرار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی ڈرائیور نے راہ چلتے ہوئے ایک یہودی آباد کار پر کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی حملہ آور فرار ہوگیا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں کو باہم ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔ پولیس نے کئی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی ہے تاہم حملہ اور فرار میں کامیاب ہوگیا تھا۔
خیال رہے کہ حومش نامی یہودی کالونی سنہ 2005 ء میں قائم کی گئی تھی۔ یہ کالونی نابلس کے شمال میں برقہ کے مقام پر فلسطینیوں کی اراضی چھین پر اس پربنائی گئی۔ پچھلے کچھ عرصے سے اس کالونی کے یہودی آباد کاروں پرفلسطینی مزاحمت کاروں کے انفرادی نوعیت کےحملے ہوتے رہے ہیں۔