اسرائیل کے عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کے روز افریقی ملک مالی کے شہر باکو میں ایک ہوٹل پر القاعدہ کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں اسرائیل کا ایک اہم فوجی افسر بھی شامل ہے۔
رپورٹ میں اطلاع دی ہے کہ باکو ہوٹل میں اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کا سینیر افسر "شموئیل بن ھلیل” بھی مارا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتول اسرائیل کا تعلق اسرائیل کے شعبہ تعلیم سے تھا اور وہ ایجوکیشن ایڈوائر کے عہدے پرکام کررہا تھا۔خیال رہے کہ جمعہ کی شام باکو کے ایک ہوٹل پرحملہ کرنے کی ذمہ داری "المرابطون” نامی ایک گروپ نے قبول کی تھی۔ عسکریت پسندوں نے ہوٹل میں موجود 170 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ کمانڈوز کی کارروائی میں جنگجوئوں سمیت 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق مالی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی عہدیدار کی میت امریکا یا جرمنی کے ذریعے اسرائیل تک پہنچائی جائے گی کیونکہ اسرائیل اور مالی کے درمیان براہ راست سفارتی تعلقات قائم نہیں ہے۔ اس لیے دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست رابطہ نہیں ہے۔ دنوں ملک امریکا اور جرمنی کے ذریعے بالواسطہ طورپر ایک دوسرے سے معاملات طے کرتے ہیں۔
قبل ازیں اسرائیلی محکمہ خارجہ نے بھی باکو کے ہوٹل میں کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم بیان میں مقتول کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔