فلسطینی ذرائع کے مطابق ، نہال عوز اور المنطار پاس کے قریب تعینات اسرائیلی فوجیوں نے ٹیکنوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ غزہ کے مشرقی علاقے شجاعیہ پر حملہ کیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے مکانات اور زرعی زمینوں کی جانب فائرنگ کی اور کسانوں کو اپنے کھیتوں میں جانے سے روک دیا۔اس حملے میں فلسطینیوں کے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
غاصب صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے بھی مشرقی غزہ پر پروازیں بھری اور لوگوں میں خوف ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔ سن دوہزار چودہ کے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے غزہ پر ہرقسم کی جارحیت سے گریز کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ حکومت جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتی چلی آرہی ہے۔