مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے شمالی داخلی دروازے پر اسرائیلی فوجیوں سے منگل کے روز ہونے والی جھڑپ میں 6 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔
میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک نوجوان کو براہ راست گولی سے زخم آئے جبکہ پانچ دیگر کو ربڑ کی گولیاں لگیں۔ جھڑپوں کے دوران 26 افراد اشک آور گیس کی زیادتی کی وجہ سے دم گھٹنے سے زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان یہ جھڑپیں بیت الحم کے شمالی دروازے پر ہوئیں۔ذرائع نے بتایا کہ تین زخمیوں کو بیت جالا کے سرکاری ہسپتال علاج معالجے کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر بیان کی جاتی ہے جبکہ باقی زخمیوں کو جھڑپوں کے مقام سے ذرا دور ہی طبی امداد دیکر بحال کیا گیا۔