مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ کی النقار کالونی پر اسرائیلی چھاپے کے نتیجے میں سوموار کی شام ہونے والی جھڑپوں میں نو شہری شدید زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے النقار کالونی پر چھاپہ مار اور علاقے میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ اطلاع ملتے ہیں فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا جس کے جواب میں فورسز کے اہلکاروں نے مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ اور اشک آور گیس کے شیل فائر کرنا شروع کر دیئے۔ذرائع نے بتایا کہ جھڑپوں کے آغاز ہی میں تین نوجوان زخمی ہوئے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اور جھڑپوں میں شدت آنے پر زخمیوں کی تعداد نو ہو گئی۔ زیادہ تر افراد اشک آور گیس کی زیادتی کی وجہ سے دم گھٹنے سے زخمی ہوئے۔