فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے مذکورہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں مار دیں جب وہ بیت المقدس کے عامود نامی علاقے سے گز رہا تھا جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔
صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی نوجوان چاقو کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کا اردہ رکھتا تھا۔ مذکورہ فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد انتفاضہ قدس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تراسی ہوگئی ہے۔صیہونی فوجیوں نے ایک اور واقعے میں بیت المقدس کے علاقے بیت حنینا میں دو فلسطینی بچوں پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
مسجدالاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے پے در پے حملوں اور اس مقدس مقام کی تقسیم کی سازش کے خلاف فلسطینی عوام نے یکم اکتوبر سے مزاحمت کا آغاز کردیا ہے۔ فلسطینیوں کی اس مزاحمت کو انتفاضہ قدس کا نام دیا جارہا ہے۔