انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ‘ہلال احمر’ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی کے ساتھ تصادم میں انتیس فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔
ہلال احمر نے ایک اخباری بیان میں بتایا کہ اس کے ایمبولینس عملہ نے مقبوضہعلاقوں میں پر تشدد کارروائیوں میں انتیس افراد کو طبی امداد دی۔ زخمیوں میں چھ افراد کو گولیاں لگیں۔
مقبوضہ مغربی کنارے سمیت الخلیل شہر کے مختلف علاقوں ،بیت لحم کے عائدہ پناہ گزین کیمپ اور نابلس کے بیت فوریک قصبے میں بڑے پیمانے پر جھڑپوں کی اطلاعات ملیں۔
غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرقی علاقے میں اسرائیل کے سرحدی محافظوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔
اسرائیلی فوج نے اوائل اکتوبر سے شروع ہونے والی عوامی تحریک [انتفاضہ] میں ابتک 79 فلسطینی شہید
جبکہ 2500 سے زائد کو زخمی کیا ہے۔
