اسرائیل ذرائع ابلاغ نےاطلاع دی ہے کہ چند روز قبل ایک فلسطینی شہری کی کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والا ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق چند روز پیشتر بیت المقدس میں کربات اربع کالونی میں ایک فلسطینی شہری ابراہیم اسکافی کی کاری کی ٹکرسے زخمی ہونے والا "بنجمن یعکوفیٹچ” اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد ہلاک گیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کو شمالی حلحول کے علاقے میں کریات اربع کالونی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان ابراہیم اسکافی نے اپنی کار کی ٹکر سے ایک تین یہودی فوجیوں کو زخمی کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اسی وقت ہلاک ہوگیا تھا۔ اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو بھی شہید کردیا تھا۔