• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 13 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

شہیدہ ابراہیم الشعراوی کی جرات وبہادری کو سلام پیش کرتے ہیں:حماس

ہفتہ 07-11-2015
in عالمی خبریں
0
Ium Ayub
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے گذشتہ روزصہیونیوں کو اپنی گاڑی تلے کچلتے ہوئے خود بھی جام شہادت نوش کرنے والی فلسطینی عمر رسیدہ خاتون ثروت ابراہیم الشعراوی کی جرات و بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ الشعراوی نے دشمن کے خلاف مزاحمت کی ایک نئی نظیر قائم کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 75 سالہ ثروت ابراہیم الشعراوی المعروفہ ام ایوب نے گذشتہ روز مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں الحلحول کے مقام پر ایک پٹرول پم کے قریب اپنی گاڑی صہیونیوں پر چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں ایک یہودی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوجیوں ںے الشعراوی کو گولیاں مار دی تھیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گئی تھیں۔

حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں جہاں ام ایوب کی جرات وبہادری کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے وہیں اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی میں الشعراوی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے الشعراوی کی شہادت نے اسرائیلی فوج کے جرائم کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تمام فلسطینی شہریوں اور مزاحمتی تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ام ایوب کے وحشیانہ قتل کا بدلہ لینے کے لیے صہیونیوں پر حملے کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ الشعراوی کا خون رائے گاں ںہیں جائے گا۔

حماس نے اپنے بیان میں اسرائیلی فوج کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ ام ایوب نے اپنی گاڑی سے بزدل یہودی فوجیوں کو کچلنے کی کوشش کی تھی۔ بیان میں کہا گیاہے کہ قابض فوجیوں نے فلسطینی خاتون کو بغیر کسی جرم کے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ صہیونی فوج کا یہ دعویٰ قطعی باطل ہے کہ الشعراوی [ام ایوب] نے یہودی فوجیوں کو کچلا تھا۔

حماس نے غرب اردن میں گذشتہ روز فلسطینی شہریوں کے چاقو سے حملوں میں یہودیوں کو زخمی کیے جانے کے واقعات پر فلسطینی قوم اور مزاحمتی کارکنوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔حماس نے فلسطینی نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ صہیونی جارحیت، مقدس مقامات کی بے حرمتی کےخلاف اور دفاع قبلہ اوّل کے لیے اپنی تحریک جاری رکھیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineشہیدہ ابراہیم الشعراوی کی جرات وبہادری کو سلام پیش کرتے ہیں:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.