• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 13 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی شہریوں کے حملوں میں پانچ یہودی آباد اور فوجی زخمی

ہفتہ 07-11-2015
in فلسطین
0
Friday AlKhalil
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں جمعہ کے روز فلسطینی شہریوں کے حملوں میں کم سے کم پانچ صہیونی زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شام غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں فائرنگ کے واقعے میں دو یہودی آباد کار زخمی ہوئے جب کہ ایک کارروائی میں ایک یہودی آباد کار کو چاقو سے زخمی کیا گیا۔ حملہ کرنے والے فلسطینی کارروائیوں کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی الخلیل میں "بیت عینون” کے مقام پر فس فلسطینی کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ فوجی اہلکار کےسرمیں گولی لگی ہے اور اسے اسپتال میں تشویشناک حالت میں داخل کیا گیا ہے۔ اسی علاقے میں فائرنگ کی ایک دوسری کارروائی میں کار میں سوار تین یہودی آباد کار زخمی ہوئے۔ ان میں سے ایک کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے۔

الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملوں اور فائرنگ کے واقعات کے بعد صہیونی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کا وحشیانہ سلسلہ شروع کردیاتھا۔ رات بھر اسرائیلی فوجی روشنی کے گولے چھوڑتے اور فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوے بولتے رہے۔

جمعہ کے روز قبل ازیں دو یہودی آباد کار مسجد ابراہیمی کے قریب فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ عبرانی اخبار کی ویب سائیٹ کے مطابق دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.