اسرائیلی حکومت کی جانب سے اپنے سرپرست اعلیٰ امریکا سے کہا ہے وہ اس کی سالانہ تین ارب ڈالر فوجی امداد میں اضافہ کرتے ہوئے اسے پانچ ارب ڈالر تک لے جائے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی اور مغربی ذرائع ابلاغ نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل اگلے دس سال کے لیے امریکا سے فوجی امداد میں اضافے کا خواہاں ہے اور سالانہ فوجی امداد تین ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر کرانا چاہتا ہے تاکہ مجموعی طورپر دس برس میں 50 ارب ڈالر کی امداد حاصل کی جاسکے۔عبرانی اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا کی اسرائیل کے لیے امداد اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے مگر اسرائیلی حکومت کی طرف سے بہت زیادہ کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے’رائیٹرز’ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظ بنجمن نیتن یاھو اپنے دورہ امریکا کےدوران واشنگٹن سے فوجی امداد میں اضافے کی درخواست کریں گے تاہم امریکی انتظامیہ 4 اور 5 ارب ڈالر کے درمیان کی رقم پر راضی ہوسکتی ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر سمجھوتے کے نتیجے میں امریکا اور اسرائیل کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی سے قبل امریکا نے اسرائیل کی سالانہ فوجی امداد 3.6 ارب ڈالر کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر اسرائیل کے ساتھ ناراضی کے بعد اس پرعمل درآمد روک دیا گیا۔