• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حماس کا کل جمعہ کو یوم الغضب اور ‘وفاء شہداء’ کے طورپر منانے کی اپیل

جمعرات 05-11-2015
in عالمی خبریں
0
Hamas Friday Prot
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے فلسطین میں کل جمعہ کو اسرائیل مٖظالم کے خلاف "یوم الغضب اور وفائے شہداء و اسیران” منانے کی اپیل کی ہے۔ حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے جمعہ کے روز مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینی سڑکوں پر نکل کرصہیونی ریاست کےخلاف بھرپور احتجاج کریں۔

رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نہ صرف ریاستی دہشت گردی میں ہمارے کئی نوجوانوں کو شہید کردیا ہے بلکہ شہید ہونے والے کئی فلسطینیوں کے جسد خاکی بھی قبضے میں لے رکھے ہیں۔ فلسطینی عوام کی طرف سے صہیونی ریاست پر سخت دبائو آنا چاہیے۔ اس لیے کل جمعہ کو فلسطینی سڑکوں پر نکلیں اور اپنے شہداء کے جسد خاکی کے حصول کے لیے بھی احتجاج کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء کے جسد خاکی کو قبضے میں لینا نہ صرف شہداء کی توہین ہے بلکہ یہ پوری فلسطینی قوم کی توہین ہے۔ فلسطینی قوم اور تمام مزاحمتی تنظیمیں تحریک انتفاضہ القدس کو اس کے مقاصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ قوم کے دفاع کی تحریک ہے۔ اس تحریک میں جانی نقصان اٹھانے کے باوجود فلسطینی قوم پسپائی اختیار نہیں کرے گی۔

حماس نے تمام فلسطینی شہریوں اور جامعات کے طلباء سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو کامیاب بنائیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineحماس کا کل جمعہ کو یوم الغضب اور 'وفاء شہداء' کے طورپر منانے کی اپیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.