یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے جمعرات کے روز پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکرمقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں کی آمد کے بعد فلسطینی نمازیوں کی طرف سے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعرات کے روز 32 یہودی شرپسندوں نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار ٹولیوں کی شکل میں قبلہ اوّل میں داخل ہوتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے رہے۔اس موقع پر صہیونی فوج نے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی ابادکاروں کے گروپوں کو مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اوّل میں داخل کیا گیا جہاں وہ گھنٹوں مسجد کے اندرونی مقامات میں گھومتے رہے۔ یہودی آباد کاروں کی آمد پرفلسطینیوں نے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور انہیں روکنے کی بھی کوشش کی مگر اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو پیچھے ہٹا دیا۔