• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

"اسرائیلی فوج فلسطینی شہداء کی میتوں کی بے حرمتی کی مرتکب ہو رہی ہے”

بدھ 04-11-2015
in عالمی خبریں
0
Firing Killed
0
SHARES
3
VIEWS

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اسرائیلی پولیس اور فوج کے ہاں قبضے میں لیے گئے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی فوری طورپر ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ شہداء کے جسد خاکی روکنا صہیونی فوج کا سنگین جرم ہے۔

رپورٹ کے مطابق رام اللہ میں قائم انسانی حقوق کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں عالمی اداروں اور بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کے قبضے میں موجود فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ شہداء کی آخری رسومات ادا کرکے انہیں سپرد خاک کیا جاسکے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے کئی فلسطینی شہریوں کو شہید کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی قبضے میں لے لیے تھے۔ مجموعی طور پر صہیونی فوجیوں نے 23 فلسطینیوں کے جسد خاکی قبضے میں لے تھے جن میں سے سات کے جسد خاکی واپس کیے گئے ہیں۔ دوسرے شہداء کی میتیں ابھی تک اسرائیلی پولیس کی تحویل میں ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس فلسطینی شہریوں کو شہید کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی کے بے حرمتی کی مرتکب ہوتی ہے۔یوں صہیونی حکام فلسطینی شہداء کو قبضے میں لے کر انسانی حقوق کی سنگین پامالی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نہتے فلسطینیوں کو دانستہ طورپر قاتلانہ حملوں میں شہید کررہی ہے۔ فائرنگ کے دوران ایسے مہلک ہتھیار استعمال کیے جاتے ہیں جس کا نشانہ بننے والا زندہ بچ ہی نہیں پاتا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی فوج فلسطینی شہداء کی میتوں کی بے حرمتی کی مرتکب ہو رہی ہے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.