مسجد اقصیٰ کی تعمیر ومرمت کے ذمہ دار ادارے”اقصیٰ فاؤنڈیشن” نے کہا ہےکہ انتہا پسند یہودی تنظیمیں آج جمعرات کے روز "عیدخانوکاہ۔۔۔شمعدان” کے موقع پر مسجد اقصیٰ پر حملوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بدھ کے روز بیت المقدس میں اقصیٰ فاؤنڈیشن کے دفتر سے جاری ایک بیان میں یہودیوں کی قبلہ اول میںبڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں کہاگیا کہ یہودی عید کے موقع پرگروپوں کی شکل میں مسجد اقصیٰ پرحملوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔ا س سلسلے میں یہودیوں کی مختلف انتہا پسند تنظیمیں باہمی مشاورت کے تحت قبلہ اول پرحملوں کے لیے منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ اس حوالےسے انتہا پسند یہودیوں کے ذریعے گروپوں کی صورت میں مسجد کے اہم مقامات کو نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔ اقصیٰ فاؤنڈیشن نے عرب ممالک اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کی حفاظت کے لیے کوششیں تیز کریں، بیان میں فلسطینی عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ قبلہ اول کو یہودیوں کے حملوں سے بچانے کے لیےاپنے زیادہ سے زیادہ اوقات مسجد اقصیٰ میں گزارنے کی کوشش کریں۔