فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں سوموار کے روز اسرائیلی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ گھروں سے پچیس ہزار شیکل نقدی لوٹ لی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے پرانے نابلس شہر، شاہراہ ا،مریج، شاہراہ المعری، دوار الفارس اور وادی الفتاح میں گھر گھر تلاشی لی۔ تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ پچیس ہزار شیکل نقدی لوٹ لی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے شاہراہ موتہ میں گھروں میں چھاپوں کے دوران احمد عثما جعارہ کو حراست میں لیا اور اس کے گھر سے 23000 شیکل قبضے میں لے لیے گئے۔ قابض فوجیوں نے گھر میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔
شاہراہ المعری میں تلاشی کے دوران محمد بلا العزیزی نامی شہری کو حراست میں لیا گیا اور اس کے گھر میں بھ توڑپھوڑ کی گئی۔ جنوبی نابلس میں کفر قلیل کے مقام پر تلاشی کے دوران دو فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا اور ایک گھرسے دو ہزار شیکل نقدی لوٹ لی۔