ایک فلسطینی نوجوان کو مقبوضہ بیت المقدس میں دو یہودی آبادکاروں پر چاقو سے حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار دی۔
فلسطینی نوجوان کو گولی مارنے کے بعد زمین پر تڑپتا ہوا چھوڑ دیا گیا۔ هداسا عين كارم ہسپتال پہچنے کے کچھ دیر بعد گولیوں سے چھلنی زخمی نوجوان کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ الشیخ جراح کے قریبی علاقے میں ہوا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چاقو حملے سے اسرائیلی آباد کاروں کو ہلکے اور درمیانے درجے کے زخم آئے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور فلسطینی نوجوان کا تعلق شمالی مقبوضہ بیت المقدس کے کفر عقب کے گاؤں سے تھا۔