• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی دہشت گردی میں ایک اور فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد 73 ہوگئی

پیر 02-11-2015
in عالمی خبریں
0
Sunday Alkahlil
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الٰخلیل میں اتوار کے روز ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا جس کے نتیجے میں تحریک انتفاضہ القدس کے دوران اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کی شام شمالی الخلیل میں سعیر کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان جس کی شناخت 27 سالہ حسن الفروخ کے نام سے کی گئی ہے کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر تڑپنے لگا۔ فلسطینی شہریوں نےایمبولینس کے ذریعے فلسطینی نوجوان کو اٹھانے کی کوشش کی مگر اسرائیلی فوجیوں نے انہیں زخمی فلسطینی کے جانے سے روک دیا۔ دیر تک خون بہنے کے بعد فلسطینی شہری کی روح پرواز کرگئی اور اس کے جسد خاکی کو اٹھا کر وہاں سے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ طبی عملے نے فلسطینی نوجوان کے زخمی ہونے کے فوری بعد ایمبولینس جائے وقوعہ پر بھیجی تھی مگر صہیونی فوجیوں نے زخمی فلسطینی نوجوان کو اٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں وہ خون بہنے سے جام شہادت نوش کرگیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے قتل عوام کو جواز فراہم کرنے کے لیے شہید فلسطینی پر یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کا الزام عاید کیا ہے۔ شہید فلسطینی کے جسد خاکی کے قریب ایک چاقو بھی دیکھا جاسکتا ہے تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہید حسن الفروخ کے پاس ایسی کوئی چیز نہیں تھی۔ فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ شمالی الخلیل میں بائی پاس روڈ نمبر 60 سے گذر کر سعیر قصبے میں داخل ہو رہا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی دہشت گردی میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.