• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نہتے فلسطینی نونہالوں سے اسرائیلی "عوفر” جیل بھر دی گئی

پیر 02-11-2015
in عالمی خبریں
0
Children Uwfar
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائیوں کے دوران دسیوں فلسطینی کم سن بچوں کو حراست لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پچھلے ایک ماہ تلاشی کی کارروائیوں میں گرفتار بچوں کو رام اللہ کے قریب "عوفر” نامی قید خانے میں رکھا گیا جہاں ان کی تعداد 138 تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے مندوب ابراہیم الاعرج نے حال ہی میں عوفر جیل میں قیدیوں سے ملاقات کی۔ قیدیوں نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی فوجی بڑی تعداد میں فلسطینی بچوں کو جیل میں لے کرآئے ہیں اور جیل بچوں سے کھچا کھچ بھر چکی ہے۔ اسیران نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں کی جانب سے جیل میں ڈالے گئے بچوں پر ہولناک تشدد کیاجاتا ہے اور انہیں اذیتیں دی جاتی ہیں۔ جیل کی کوٹھڑیوں میں پابند سلاسل بچوں کو ننگے فرش پر چھوڑ دیا گیا جہاں ان کے پاس سردی سے بچنے کے لیے معمولی نوعیت کے کپڑے بھی نہیں ہیں۔

انسانی حقوق کے مندوب نے بتایا کہ عوفر جیل میں ڈالے گئے فلسطینی بچوں کی تعداد ایک سو اڑتیس ہوگئی ہے۔ ان میں سے 76 بچوں کو رات کے اوقات میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے گھروں میں سو رہے تھے۔ ان سب کو گرفتاری کے وقت اس کے بعد متعدد مرتبہ اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ابراہیم الاعرج نے بتایا کہ عوفر قید خانے میں ڈالے گئے بچوں میں 49 کی عمریں 16 ، 30 بچوں کی عمریں 15 سال، 17 بچوں کی عمریں 14 سال اور دو کی عمریں 13 سال بتائی گئی ہیں۔ بچوں میں چھ زخمی ہیں اور کچھ مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔ جیل میں ڈالے گئے 13 بچوں کے تن پر مناسب لباس تک نہیں تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.