• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی اتھارٹی نے "الاقصیٰ” ٹی وی کو مظاہروں کی کوریج سے روک دیا

پیر 02-11-2015
in عالمی خبریں
0
AlAqsa TV
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مغربی کنارے میں صحافتی آزادیوں پر قدغنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے کی تازہ کارروائی الاقصیٰ نیوز چینل کے نامہ نگاروں کو مغربی کنارے میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی کوریج سے روکنے کی شکل میں کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین سے عربی میں نشریات پیش کرنے والے "الاقصیٰ نیوز” چینل کی جانب سے ایک خبر نشر کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے انہیں ایک نوٹس بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہے الاقصیٰ ٹی وی کے نامہ نگاروں کو مغربی کنارے میں احتجاجی مظاہروں کی کوریج کی اجازت نہیں ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں نامعلوم اطراف کی جانب سے ٹی وی کے نامہ نگاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ کئی رپورٹروں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھی ڈرایا دھمکایا گیا ہے اور ان سے مغربی کنارے میں ہونے والے مظاہروں کی کوریج پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

الاقصیٰ ٹی وی نے فلسطین کی قومی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کرتے ہوئے غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عاید کردہ پابندی ختم کرائے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں حکمراں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے آزادی اظہار رائے پرپابندی کےکئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ حال ہی میں صہیونی حکومت نے ایک اخبار کوصرف اس لیے سینسر کردیا تھا کہ اس میں فلسطینی اتھارٹی کی کرپشن کے حوالے سے ایک مضمون شائع کیا گیا تھا۔ مضمون میں فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں کی کرپشن کو بے نقاب کیا گیا تھا۔ الاقصیٰ ٹی وی چینل اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کا مقرب سمجھا جاتا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.