• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

چاقو سے حملے سنہ 1948ء میں ہوتے تو اسرائیل قائم نہ ہوتا:انٹیلی جنس چیف

پیر 02-11-2015
in عالمی خبریں
0
Isreal Knife
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف نے فلسطینی شہریوں کی جانب سے صہیونی فوجیوں پر چاقوئوں کے حملوں پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچاقو کے حملے سنہ 1948 ء میں قیام اسرائیل کے وقت کیے جاتے تو اسرائیل قائم نہ ہوپاتا۔ جیسے مناظر آج یہودی دیکھ رہے ہیں سنہ 1948 ء میں ملک میں ایسے خوفناک مناظر نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس "امان” کے سربراہ "ھرزی ھلیفی” نےتل ابیب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے مظاہروں کو مبالغہ آرائی کی حد تک پھیلا کر یہودیوں کو خوف زدہ کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی عوام موجودہ حالات سے سخت پریشان اور خوف کا شکار ہیں۔ فلسطینیوں کے چاقو سے حملوں کے بڑھتے واقعات نے یہودی آباد کاروں کو گھروں میں محصور کرکے رکھ دیا ہے۔ اگر ایسے حالات سنہ 1948 ء میں پیش آتے تو اسرائیل کے قیام کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا۔

اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف کا کہنا تھا کہ ماضی میں اسرائیل نے بہت جنگی لڑی ہیں مگر مستقبل کی جنگ ماضی کی تمام جنگوں سے زیادہ سخت اور خطرناک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا داخلی دفاع محاذ بہت کمزور ہے اور دوسری جانب فلسطینیوں میں مزاحمت کی رحجانات تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔

مسٹرھرزی ھلیفی کا کہنا تھا کہ ہم بار بار فلسطینیوں کے چاقو سے حملوں کا سامنا کررہے ہیں۔ حالیہ ایام میں ہم نے فلسطینیوں کی اس تحریک کے محرکات پر بہت زیادہ غور کیا۔ مگرہم اس کا کوئی حل تلاش نہیں کر پائے ہیں۔ ہمارے لیے سب سے مشکل اپنےعوام پر طاری رعب کو ختم کرنا ہے۔ اگراس طرح کی فلسطینی تحریک مزاحمت سنہ 1948 ء کے دوران ہوتی تو ہماری فوج بھاگ کھڑی ہوتی اورہم فلسطین کا ایک شہر بھی قبضے میں نہ لے پاتے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں پچھلے ایک ماہ سے جاری تحریک کےدوران کم سے کم 70 فلسطینی شہید اور 11 صہیونی ہلاک ہوچکے ہیں۔ فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کے نتیجے میں اسرائیلی حکومت ، فوج اور عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگرچہ اسرائیلی فوج منظم ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرکے بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کررہی ہے مگر فلسطینیوں کی چاقوئوں سے حملوں کے ذریعے جاری تحریک نے صہیونی بزدلوں کو بھی سخت خوف زدہ کیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineچاقو سے حملے سنہ 1948ء میں ہوتے تو اسرائیل قائم نہ ہوتا:انٹیلی جنس چیف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.