فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے جنوب مشرق میں بیت فجار کے مقام پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ سے آٹھ ماہ کا ایک بچہ شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ آٹھ سالہ رمضان محمد ثوابتہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بیت فجار میں شہریوں کے گھروں پر پھینکے گئے آنسوگیس کے شیل پھٹنے اور ان کی زہرپھیلنے سے ہوئی۔بیت لحم میں ہلا احمر فلسطین کے شعبہ طبی ایمرجنسی سروس کےڈپٹی ڈائریکٹر محمد ابو ریان نے بتایا کہ جنوبی بیت لحم میں اسرائیلی فوجیوں نے اندھا دھند آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک آٹھ ماہ کا بچہ دم گٹھنے سے جام شہادت نوش کرگیا۔
ابو ریان نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں کی فائرنگ اور اشک آور گیس کی شیلنگ سے درجنوں افراد متاثر ہوئے۔ آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہونےوالے بچے کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں جہاں وہ بے ہوش رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ بچے کے خاندان کے کئی دوسرے افراد بھی گھر کے اندر آنسوگیس کے شیل گرنے سے بری طرح متاثر ہوئے۔
خیال رہے کہ کل جمعہ کو فلسطین بھرمیں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف یوم الغضب منایا گیا۔ یوم الغضب کے دوران فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف جلوس نکالے۔ دوسری جانب قابض فوجیوں نے فلسطینیوں پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید 80 شہری زخمی ہوئے ہیں۔