• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیلجیم: انسانی حقوق گروپوں کا اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے کا مطالبہ

جمعہ 30-10-2015
in عالمی خبریں
0
AlAqsa Mosque
0
SHARES
0
VIEWS

بیلجیم میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان دفاعی شراکت کے معاہدوں کی مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کو ہرقسم کا اسلحہ کی فروخت پرپابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیلجیم میں سرگرم یکجہتی و ترقی آرگنائزیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی معاہدوں کی رو سے کوئی یورپی ملک اسرائیل کو اسلحہ فروخت نہیں کرسکتا کیونکہ صہیونی ریاست انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ اس لیے اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنےیا صہیونی حکومت کی دفاعی شعبے میں مدد کا کوئی جواز نہیں ہے۔

قبل ازیں بیلجیم کی لیبر فیڈریشن نے اپنی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطین میں حالیہ ایام میں تشدد کی لہر کے بعد اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرنا شروع کیا ہے جس پر فیڈریشن کو بھی تشویش لاحق ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں گھس کر مسلمانوں اور فلسطینیوں کو مشتعل کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ یہودیوں کے اشتعال کے رد عمل میں احتجاجی مظاہرے کرنے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی پولیس اور فوج گولیاں مار رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القدس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ظلم کے زمرےمیں شامل کیا جانا چاہیے۔ ایک سال قبل بھی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں دو ملین افراد براہ راست متاثر ہوئے تھے۔

بیان میں بیلجیم کی حکومت سے بھی پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صہیونی جارحیت کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے اور اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے لیے بھی کوششیں تیز کی جائیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیلجیم: انسانی حقوق گروپوں کا اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.