• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

تحریک انتفاضہ نےسازشیں ناکام، صہیونی ریاست کوتباہی سے دوچار کردیا:ھنیہ

جمعہ 30-10-2015
in حماس
0
Ismail Haneyya
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ اکتوبر کے اوائل سے جاری تحریک انتفاضہ القدس نےمسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی دشمن کی چالیں اور سازشیں ناکام بناتے ہوئے دشمن کو سنگین مشکلات اور تباہی سے دوچار کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ تحریک انتفاضہ القدس نے فلسطینی قوم کے عزم اور جذبۂ آزادی کو دشمن کے سامنے واضح طورپر پیش کردیا ہے۔ دشمن کو اندازہ ہوگیا ہے کہ فلسطینیوں کی نئی اور نوجوان نسل بھی اپنی آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے اور اسرائیلیی ریاست کو تباہ وبرباد کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ ہمارا بچہ بچہ مسجد اقصیٰ کی اہمیت سے آگاہ ہے۔ اس لیے نئی نسل نے قبلہ اوّل کو پہنجہ یہود سے آزاد کرانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے فلسطینی قوم پر باربار جنگیں مسلط کرکے ہمارے عزم کا امتحان لیا ہے اور ہم ہربار اپنے عزم اور استقامت پر پورے اترے ہیں۔ ہمارے ہاتھ میں قرآن اور دلوں میں ایمان کی طاقت ہے۔ دشمن ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیل نے تین بار جنگ مسلط کی مگردشمن تینوں بار اپنے مذموم عزائم کی تکمیل میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کا بچہ بچہ مجاھد اور القسام ہے۔ دشمن اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ فلسطینیوں کو شہید کرکے ان کے اندر سے جذبہ آزادی چھین لے گا۔ غزہ کی پٹی کے مجاھدین نے دشمن کا ہرمحاذ پر ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے۔ مستقبل میں ہونے والی کسی بھی جنگ میں دشمن کو مزید بھاری نقصان سے دوچار کیا جائے گا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineتحریک انتفاضہ نےسازشیں ناکام، صہیونی ریاست کوتباہی سے دوچار کردیا:ھنیہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.