فلسطین کی سیاسی جماعت عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے اسیر سیکرٹری جنرل احمد سعدات نے اسرائیل کے خلاف جاری فلسطینی تحریک انتفاضہ کو مزید موثر بنانے کے لیے متحدہ قومی قیادت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل جیل سے بھیجے گئے اپنے ایک بیان میں احمد سعدات نے کہا ہے کہ تحریک انتفاضہ کو پوری فلسطینی قوم اور تمام طبقات کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔ اس لیے میری تجویزہے کہ تمام جماعتوں پرمشتمل ایک متحدہ قیادت تشکیل دی جائے جو تحریک انتفاضہ کو اپناتے ہوئے اسے مزید موثر اور نتیجہ خیز بنائے۔اطلاعات کے مطابق احمد سعدات اس وقت اسرائیل کے "نفحہ” نامی قید خانے میں بند ہیں۔ جمعرات کے روز انہوں نے اپنے وکیل کے توسط سے ایک بیان پریس تک پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی تحریک آزادی اس وقت فیصلہ کن موڑ سے گذر رہی ہے۔ اس لیے فلسطین کی پوری قیادت اور تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ایک مثالی موقف اختیار کرتے ہوئے تحریک انتفاضہ کی حمایت کرنی چاہیے۔
احمد سعدات نے اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی طے کے پائے تمام معاہدوں کو منسوخ کرنے بالخصوص اوسلو معاہدہ ختم کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون بھی ختم کردینا چاہیے۔ اس وقت تمام فلسطینیوں کا ایک ہی نعرہ ہو اور سب مل کر تحریک انتفاضہ کو مضبوط کریں۔