قابض صہیونی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے اعلیٰ عہدیدار شیخ عزالدین عمارنہ کے بیٹے کو جنین کے قصبے یعبد کے قریب سڑک سے اغوا کر لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے احمد عمارنہ کو طولکرم میں یونیورسٹی سے گھر جاتے ہوئے طولکرم اور بعبد قصبے کے درمیان سڑک پر ناکہ لگا کر گرفتار کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ صہیونی فوج نے عمارنہ کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
اسرائیل نے حال ہی میں طولکرم میں خضوری یونیورسٹی کے طلبا کےساتھ تصادم کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔