• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

برطانیہ کے سیکڑوں دانشوروں اور ماہرین تعلیم کا اسرائیلی بائیکاٹ کا اعلان

بدھ 28-10-2015
in عالمی خبریں
0
Boycott Israel
0
SHARES
0
VIEWS

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں ماہرین تعلیم اور دانشوروں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں اسرائیل سے تعلیمی شعبے سمیت ہرطرح کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے برطانوی دانشوروں کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اسرائیلی جرائم سے آگاہی کی عالم مہم کا عکاس قرار دیا ہے۔

برطانوی اخبار”گارجین” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی بائیکاٹ کی پٹیشن پر اب تک کم سے کم 343 ماہرین تعلیم نے دستخط کیے ہیں۔ دستخطوں کے حصول کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی کھلے عام پامالی کی مرتکب ہو کربین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرہی ہے۔ اس لیے عالمی قوانین کی پامالی کرنے والے کسی بھی ملک کے ساتھ تعاون بھی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی شمار کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی مظالم کے حوالے سے یہ پٹیشن پر دستخط حاصل کرنے کی مہم لندن میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔ اب تک اس پٹیشن پر 72 تعلیمی اداروں سے وابستہ علمی شخصیات اور دانشوروں نے دستخط کیے ہیں۔ ان میں کیمرج اور آکسفورڈ جیسے مشاہیر عالم اداروں سے وابستہ ماہرین بھی شامل ہیں۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ جب تک اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قائم اپنا ناجائز تسلط ختم نہیں کر دیتا اس وقت تک اسرائیل میں کسی قسم کا دورہ کرنا بھی سارائیل قبضے کو جواز فراہم کرنے مترادف سمجھا جائے گا۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے برطانیہ میں اسرائیلی بائیکاٹ کی اس تازہ مہم کا خیر مقدم کیا ہے۔ حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف منظم جرائم کے بارے میں آگاہی حاصل کررہی ہے۔ برطانیہ کے ماہرین تعلیم کا اسرائیلی بائیکاٹ کی مہم میں شامل ہونا اس بات کا عکاس ہے کہ عالمی سطح پر صہیونی ریاست کے جرائم کو تسلیم کیا جانے لگا ہے۔ یہ پٹیشن فلسطینیوں اور آزادی کے لیے جنگ لڑنے والی اقوام کے لیے حوصلے کا باعث ہے۔

Tags: israelipalestineThird Intifadaبرطانیہ کے سیکڑوں دانشوروں اور ماہرین تعلیم کا اسرائیلی بائیکاٹ کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.