• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مقبوضہ فلسطین، اسرائیلی فائرنگ سے نوجوان شہید

بدھ 28-10-2015
in عالمی خبریں
0
Knife War Injured
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا جبکہ چاقو سے حملہ کرنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق ہیبرون میں ایک یہودی عبادت گاہ کے باہر یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک 20 سالہ فلسطینی نوجوان نے 19سالہ اسرائیلی فوجی کی گردن پر چاقو سے حملہ کر دیا، بعد ازاں اس فلسطینی کو گولی مار دی گئی۔ یہودی کالونی کے قریب فلسطینی نوجوان یہودی آباد کار پر چاقو سے حملہ کر کے فرار ہو گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جہاں پر یہودی آباد کار کو زخمی کیا گیا وہاں فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہو گئی تھی۔ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں ایک 20 سالہ نوجوان کی گردن میں گولی لگی ہے جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

ادھر راملہ کے علاقہ بیت بریح میں بھی اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں، اس دوران مظاہرین نے قابض فورسز پر پتھراؤ کیا، ٹائر جلا کر سڑکیں بند کر دیں جبکہ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، ربڑ کی گولیاں چلائیں جس سے دسیوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے۔

فلسطینی حکام نے قبلہ اول اور اس کے گرد و پیش میں کیمروں کی تنصیب کی اسرائیلی تجویز کو محض ڈرامہ قراردے کر مسترد کر دیا ہے۔ فلسطینی صدر کے مشیر احمد الرویضی کے مطابق بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں کیمرے لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، مسئلہ اسرائیل کا القدس پر ناجائز تسلط ہے اور خفیہ کیمرے لگانے کا مقصد فلسطینیوں کی مذہبی آزادی میں خلل ڈالنا ہے۔

دوسری جانب تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹوکمیٹی کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل امن وامان کے قیام میں سنجیدہ ہے تو بیت المقدس میں عائد تمام پابندیاں ختم کرے اور قبلہ اول کی راہ میں کھڑی کی گئی تمام رکاوٹیں ہٹائے۔

Tags: israelipalestineThird Intifada
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.