• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی دہشت گردی، سوموار کوتین فلسطینی نوجوان شہید کردیے

بدھ 28-10-2015
in عالمی خبریں
0
Monday Kill
0
SHARES
0
VIEWS

مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید تین فلسطینی شہید ہوئے۔ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ مجموعی طورپر چھبیس ایام میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز الخلیل شہر میں اسرائیلی فوجیوں نے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 سالہ راکت ساکت عبدالرحیم ثلجی جرادات، 20 سالہ سعد محمد یوسف الاطرش اور 19 سالہ ایاد روحی جرادات کو شہید کیا۔
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے سوموار کے روز ایک اور فلسطینی لڑکے کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو یہودی آباد کاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام کی جانب کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کررہا تھا تاہم فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان 18 سالہ محمد سعد الاطرش کو مسجد ابراہیمی سے کوئی 100 میٹر دور فلسطینی شرعی عدالت کی عمارت کے عقب میں گولیوں سے نشانہ بنایا۔ فلسطینی نوجوان کے زخمی ہوکر زمین پرگرنے کے بعد کسی فلسطینی کو اس کے قریب نہیں جانے دیا گیا۔ تاہم وہاں پر جمع ہونے والے یہودی آباد کار زخمی کے پاس گئےگولیاں لگنے سے تڑپتے نوجوان کو لاتیں ماریں اور اسے گالیاں دیتے رہے۔ فلسطینی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔

سوموار کے روز الخلیل میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دوفلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ دونوں پر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کا الزام عاید کیا گیاتھا۔ تاہم اس کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

Tags: israelipalestineThird Intifadaاسرائیلی دہشت گردی، سوموار کوتین فلسطینی نوجوان شہید کردیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.