رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک نہتی فلسطینی لڑکی دانیہ ارشید کی صہیونی فوج کے ہاتھوں بہیمانہ انداز میں شہادت نہ صرف اسرائیلی درندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ امریکا کی سرپرستی بھی کھل کر سامنے آگئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دانیہ ارشید کی شہادت اسرائیلی حکام کی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ امریکی سرپرستی کا نتیجہ ہے جو آج تک جاری ہےت۔ بدقسمتی سے عرب ممالک اور اسلامی دنیا فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطین میں رواں ماہ [اکتوبر] کے اوائل سے جاری تحریک کو دبانے کے لیے اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کا وحشیانہ انداز میں قتل عام کررہا ہے۔ قابض فوج کے وحشیانہ قتل عام کے نتیجے میں اب تک 60 کے قریب فلسطینی شہید، چھ ہزار سے زائد زخمی اور ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیے جانے کے بعد پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔