فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں رواں ماہ [اکتوبر] کے شروع سے جاری اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک کم سے کم 1000 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیے جانے کے بعد عقوبت خانوں میں ڈالا گیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کی نقل موصول ہوئی ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 1 سے 25 اکتوبر تک اسرائیلی فوج کی تلاشی اور کریک ڈاؤن کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 1000 سے زائد فلسطینی حراست میں لیے گئے۔ شہریوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے مغربی کنارے کا جنوبی شہر الخلیل سرفہرست رہا، الخلیل سے 221 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ بیت المقدس سے 201 ، رام اللہ سے 138 ، نابلس سے 82 ، بیت لحم سے 63 م جنین سے 34 م اریحا سے 27 م قلقیلیہ سے 23 ، طولکرم سے 13 ، طوباس سے نو، سفلیت سے بھی نو، جب کہ سنہ 1948 ء کی حدود کے فلسطینی شہروں سے 160 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔