فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں "عوفر” کالونی کے قریب ایک فلسطینی کار ڈرائیور کی کار کی ٹکر سے ایک اسرائیلی پولیس اہلکار کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ رام اللہ میں سلواد کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب فلسطینی نے ایک یہودی پولیس اہلکار کو کچل ڈالا۔عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمی صہیونی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ عبرانی نیوز ویب پورٹل” وللا” کے مطابق فلسطینی کار ڈرائیور نے دانستہ طورپر اسرائیلی پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا ہے۔
پولیس کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کے الزام میں کسی شخص کو گرفتارنہیں کیا گیا ہے۔
