• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے حماس کے اہم رہ نما کو حراست میں لے لیا

منگل 20-10-2015
in حماس
0
Hassan Yousuf
0
SHARES
0
VIEWS

قابض صہیونی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے مغربی کنارے کے اہم رہ نما اور بزرگ سیاست دان الشیخ حسن یوسف کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

رپورٹ کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق منگل کو علی الصباح اسرائیلی فوج کی پانچ گاڑیوں نے رام اللہ کے مغربی قصبے "بیتونیا” میں داخل ہو کرالشیخ حسن یوسف کے مکان کا محاصرہ کیا۔ بعد ازاں گیٹ توڑ کر فوجی اندر داخل ہوئے۔ مکان کی جامہ تلاشی لینے کے بعد الشیخ یوسف کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار کیے گئے حماس رہ نما الشیخ حسن یوسف کے صاحبزادے اویس یوسف نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے ان کے والد کو اغواء کے انداز میں حراست میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ 61 سالہ حسن یوسف اب تک کم سے کم 15 بار گرفتار ہوکر اسرائیلی جیلوں میں کئی سال قید رہ چکے ہیں۔ انہیں دو سال کی انتظامی حراست کے بعد رواں سال جون میں رہا کیا گیا تھا۔ حسن یوسف فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور حماس کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے بھی رکن ہیں۔

اسرائیلی فوج اور پولیس نے ان دنوں غرب اردن میں مزاحمتی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اور رہ نمائوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈائون شروع کر رکھا ہے۔ پچھلے دو ہفتوں میں آٹھ سو سے زائد فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ان میں بیشتر افراد کی عمریں بیس سال سےکم ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.