• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فورسز نے اکتوبر کے اوائل سے اب تک 800 فلسطینی گرفتار کرلیے

منگل 20-10-2015
in عالمی خبریں
0
October Arrest
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں ویسے تو روز مرہ کی بنیاد پر اسرائیلی فوج اور پولیس کے ہاتھوں نہتےفلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے مگر رواں کے آغاز سے فلسطینیوں کی بلا جواز پکڑ دھکڑ میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پچھلے انیس ایام میں اب تک 800 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں کی گرفتاریاں غزہ کی پٹی، غرب اردن کے شہروں، مقبوضہ بیت المقدس اور سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں سے بھی کی گئیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے شہریوں میں بڑی تعداد 18 سال سے کم عمرکے بچوں پر مشتمل ہے۔ گرفتاری کے وقت اس کے بعد فلسطینیوں کو صہیونی دہشت گردوں نے وحشیانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا ہے۔ کئی فلسطینیوں کو گولیاں مارنے اور آنسوگیس کی شیلنگ کے ذریعے زخمی کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا۔

زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں قیس شجاعیہ، محمد عوض حامد، جلا الشراونہ، علی الجعبہ، اسرا جعابیص اور احمد مناصرہ تاحال اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ گرفتاریاں مغربی کنارے کے الخلیل سے کی گئیں، جہاں سے 170 فلسطینی حراست میں لیے گئے۔ بیت المقدس سے 150 ، رام اللہ کے البیر قصبے سے 110 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت لحم سے 45 ، نابلس سے 42 ، اریحا سے 28 ، جنین سے 25 ، قلقیلیہ سے 24 ، طولکرم سے 20 ، جب کہ 11 فلسطینیوں کوطوباس سے، سات کو سلفیت سے حراست میں لیا گیا۔ شمالی اور جنوبی فلسطین کے شہروں سے 160 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.