• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

بئرسبع میں حملہ جرات مندانہ اقدام، اسرائیل تحریک انتفاضہ ختم نہیں کرسکتا:حماس

پیر 19-10-2015
in حماس
0
Iziat Sharak
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب بئر سبع شہر میں ایک بس اسٹیشن پر ایک یہودی فوجی کو ہلاک اور گیارہ کو زخمی کیے جانے کے مزاحمتی واقعے کی تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انتفاضہ طویل جست بھرنے کے بعد ‘ناقابل واپسی’ مقام تک پہنچ گئی۔ تحریک انتفاضہ کو دبانا یا کچلنا اسرائیل کے بس کی بات نہیں رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس رہ ہ نما اور جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بئر سبع کی کارروائی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ انتفاضہ القدس ایک نئے انداز میں نہایت کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ یہ تحریک ایک ایسے مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں سے اس کی واپسی ممکن نہیں ہے۔ تحریک انتفاضہ ایک مضبوط قوت بن کرصہیونی دشمن پر برس رہی ہے۔

عزت الرشق کاکہنا تھا کہ نیتن یاھو، اس کی کابینہ، فوج اور انتہا پسند یہودی جتھے مل کر بھی فلسطینیوں کی تحریک کو کچل نہیں سکتے۔ صہیونی دشمن کو اپنی شکست تسلیم کرلینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بئر سبع کے واقعے نے فلسطینی تحریک مزاحمت کے سامنے نیا راستہکھول دیا ہے۔ صہیونی فوج طاقت کا جتنا مرضی استعمال کرلے وہ تحریک انتفاضہ کو رول بیک نہیں کرسکتی۔

یاد رہے کہ گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین کےبئر سبع شہر میں ایک بس اسٹیشن پرمزاحمتی کارروائی کے نتیجے میں ایک یہودی فوجی ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.