• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 17 فلسطینی گرفتار

پیر 19-10-2015
in عالمی خبریں
0
Jordan Arrest
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اتوار کے روز صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا جس میں آخری اطلاعات تک کم سے کم سترہ افراد کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کا نہتے فلسطینیوں کے خلاف سرچ آپریشن اور کریک ڈائون جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کو علی الصباح یہودی فوجیوں نے بیت لحم، رام اللہ، الخلیل اور نابلس میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا جس میں ڈیڑھ درجن کے قریب شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ادھر اسرائیلی ریڈیو کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے غرب اردن میں چھاپوں کے دوران 17 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سیکیورٹی اداروں کو مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔ گرفتار کیے گئے تمام افراد کو داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے” شاباک” کے حوالے کردیا گیا ہے جس کے تفتیش کاروں نے محروسین سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

بیت لحم سے گرفتاریاں

مغربی کنارے کے بیت لحم شہر میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران 15 ست 27 سال کے پانچ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت عدی عزات المعور، قصی محمد العمور، مہند نمر العمورم موسیٰ عزات البدن اور صقر سمیح جبریل کے ناموں سے کی گئی ہے۔ ایک 21 سالہ نوجوان قصیٰ احمد عیسیٰ کو الخضرقصبے سے حراست میں لیا گیا۔

ایک دوسرے فلسطینی شہری احمد السقا کو شمال مشرقی بیت المقدس کے قلندیہ پناہ گزین کیمپ سے گرفتار کیا گیا۔

فلسطینی اراضی پریہودیوں کا غاصبانہ قبضہ

ادھر بیت لحم شہر میں کم سے کم 200 یہودی شرپسندوں نے شہر کے جنوب میں واقع مراح رباح بستی کی درجنوں کنال اراضی پرغاصبانہ قبضہ کرکے مالکان کو اراضی کی طرف آنے سے روک دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ اراضی السیاعرہ خاندان کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔ یہودی آباد کاروں نے رات گئے فلسطینی اراضی پر یلغار کی اور اس کے چاروں اطراف میں خاردار تاروں کی باڑ لگا کر اسے بند کردیا۔

قلقیلیہ میں گرفتاریاں

درایں اثناء مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں بھی اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں پانچ افراد کے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج نے تین فلسطینیوں کو حجہ کے علاقے سے حراست میں لیا۔ ان کی شناخت مہند بصلات، عبدالرحیم مصالحہ اور محمود بصلات کے ناموں سے کی گئی ہے جب کہ ایک نوجوان سیعد محمود تملی کو قلقیلیہ شہر سے جب کہ سابق اسیر زید علی عدوان کو عزون قصبے سے گرفتار کیا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.