انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے اتوارکو علی الصباح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں واقع حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بول دلا۔ اس دوران فلسطینی شہریوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ فلسطینی شہریوں نے یہودی آباد کاروں نے تین گاڑیوں کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار زخمی بھی ہوگیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد پرائیویٹ گاڑیوں پر حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پرپہنچی۔ یہودیوں کے پہنچتے ہی فلسطینی اتھارٹی کے پولیس اہلکار بھی ان کی حفاظت کو وہاں آگئے۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں نے یہود آباد کاروں کے خلاف مزاحمت کی مگر عباس ملیشیا نے فلسطینیوں کو پیچھے ہٹا دیا۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ فلسطینی شہریوں کی سنگ باری اور پٹرول بم حملوں کے نتیجے میں یہودی آباد کاروں کی تین گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں جب کہ ایک یہودی آباد کار کو معمولی زخم بھی آئے ہیں۔
