• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینیوں کے گھروں پر صیہونی انتہا پسندوں کے حملے

پیر 19-10-2015
in عالمی خبریں
0
Zionist Homes
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ فلسطین میں لاکر بسائے گئے صیہونی انتہا پسندوں نے صیہونی فوجیوں کی حمایت سے غرب اردن کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا ہے

فلسطینی نیوزایجنسی سما نےخبردی ہے کہ سیکڑوں انتہا پسند صیہونیوں نے صیہونی فوجیوں کی حمایت سے اتوارکو الخلیل کےعلاقوں وادی الحصین اور وادی النصاری میں فلسطینیوں کے گھروں پرحملہ کیا –

جس کے دوران فلسطینیوں سے ان کی جھڑپیں بھی ہوئیں –

بتایا گیا ہے کہ صیہونیوں اور فلسطینیوں میں ہونےوالی جھڑپوں میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں متعدد بچے بھی شامل ہیں –

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ان جھڑپوں میں زخمی ہونےوالے فلسطینیوں کو طبی مدد پہنچانے کے لئے ایمبولینسوں اور امدادی ٹیموں کو بھی وہاں جانے سے روک دیا –

دوسری جانب مشرقی بیت المقدس کے علاقے قلندیا میں صیہونی فوجیوں اور الفتح تنظیم کے فوجی بازو شہدائے الاقصی بریگیڈ کے جوانوں کے درمیان ہونےوالی لڑائی میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے –

اس سے پہلے ہفتے اوراتوار کی درمیانی رات بھی بیت ایل صیہونی بستی کے قریب البیرہ علاقے میں فلسطینی طلبا اور صیہونی فوجیوں کے درمیان لڑائی میں کم سے کم نو فلسطینی زخمی ہوگئے –

دریں اثنا صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں عسکر کیمپ پر حملہ کرکے دوفلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا –

اس درمیان فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کو صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو گولی مار کرشہید کردیا اس طرح یکم اکتوبر سے اب تک صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونےوالے فلسطینیوں کی تعداد چالیس سے زیادہ ہوگئی ہے –

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.