• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

الخلیل:ایک روز میں صہیونی دہشت گردی سے 3 فلسطینی نوجوان شہید

پیر 19-10-2015
in عالمی خبریں
0
AlKahlil Saheed
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔ نہتے فلسطینیوں کی شہادت کے واقعات کے بعد پورا شہر غم وغصے کی فضاء میں ڈوب گیا اور لوگ صہیونی فوج کے خلاف نعرے لگاتے سڑکوں پرنکل آئے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز قابض اسرائیل کی جانب سے فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کیاگیا۔ شہداء کی شناخت 18 سالہ فضل القواسمی، ایک 16 سالہ لڑکی بیان اعسیلی اور 18 سالہ طارق النتشہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ تینوں شہریوں کو الگ الگ مقامات اور واقعات میں شہید کیا گیا۔ صہیونی فوجیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ شہید ہونے والے تینوں فلسطینیوں نے یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر چاقو سے حملے کیے تھے۔

الخلیل شہر میں تین فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف پورے شہر میں سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ رات گئے مختلف علاقوں میں نقاب پوش فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی۔ مظاہرین نے صہیونی فوجیوں پر پتھرائو کے ساتھ ساتھ ان پر پٹرول بموں سے بھی حملے کیے ہیں۔ جب کہ قابض فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز الخلیل شہر میں ابو سنینہ کالونی، طارق بن زیادہ چوک میں اس وقت مظاہرے ہوئے جب شہید فلسطینی طارق زیاد النتشہ کا جسد خاکی وہاں لایا گیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور دھاتی گولیوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔ قابض فوجیوں نے ایک 16 سالہ لڑکے رانی الرجبی کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق حرم ابراہیمی کے قریب ابو الریش فوجی چوکی پر متمرکز فوجیوں پر پٹرول بم پھینکے جس کے نتیجے میں متعدد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے پٹرول بم حملوں کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ایک فلسطینی لڑکی اور نوجوان کی شہادت کے بعد مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر سیکڑوں صہیونی فوجیوں نے باب الزاویہ اور شاہراہ الشہداء کی ناکہ بندی کردی۔

جنوبی الخلیل میں بیت عوا قصبے میں بھی فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔ قابض فوج نے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ فلسطینی نوجوانوں نے بیت عوا کے دخلی راستے پر اسرائیل کے ایک کنٹرول ٹاور کو آگ لگا دی۔ ادھر جنوبی دورا اور حرسا کے مقامات پر بھی فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم اور متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.