• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، جمعہ کو 5 فلسطینی شہید، 462 شدید زخمی

ہفتہ 17-10-2015
in عالمی خبریں
0
Juma Killed
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور بیت المقدس میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کاررائیوں اور منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید اور 460 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ شہداءکا تعلق غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے سے بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیموں، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی کال پر فلسطین بھر میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف "یوم الغضب” کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے، جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ جمعہ کے روز شمالی شہر نابلس کے مشرقی علاقے بیت فوریک میں اسرائیلی فوج کے ایک ریلی پر حملے میں 19 سالہ ایہاب حننی جام شہادت نوش کرگیا۔

نماز جمعہ کے بعد الخلیل شہر میں راس الجورہ کے مقام پر ایک یہودی فوجی پر خنجر گھونپنے والے فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوجیوں نے گولی ماردی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ کلوز سرکٹ کیمروں میں دکھائی دی جانے والی فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک نوجوان یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کے بعد فرار کی کوشش کرتا ہے تو اسرائیلی فوجی اس کا تعاقب کرتےہوئے اس پر گولیاں چلاتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرجاتا ہے۔

ادھر غزہ کی پٹی میں الشجاعیہ کالونی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 24 سالہ یحیٰ عبدالقادر فرحات اور شمالی غزہ میں بیت حانون کے مقام پر 22 سالہ محمود حاتم حمیدہ جام شہادت نوش کرگئے۔

قبل ازیں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ پچھلے جمعہ کو بیت حانون کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک 37 سالہ نوجوان شوقی جمال جبر عبید کل صبح اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ یوں کل جمعہ کے روز اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق یکم اکتوبر سے جاری تحریک کے دوران اب تک سات بچوں سمیت 39 فلسطینی شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

تشدد سے سیکڑوں فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس، غزہ کی پٹی اور دوسرے شہروں میں جمعہ کے روز "یوم الغضب” کی ریلیوں پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں مجموعی طورپر 462 شہری زخمی ہوئےہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ سے 211 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت حانون، مشرقی غزہ میں ناحل عوز، وسطی غزہ میں البریج کیمپ، اور جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقامات پر اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مغربی کنارے میں کم سے کم 80 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یوم الغضب کے حوالے سے جمعہ کے روز الخلیل، ران اللہ، جنین، بیت لحم، نابلس اور دیگر شہروں میں ہونے والے مظاہروں پراسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ لاٹھی چارج اور دھاتی گولیوں کا کھلے عام استعمال کیا۔ 55 افراد دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے۔

امدادی ادارے”ہلال احمر فلسطین” کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز 462 افراد اسرائیلی فورسز کے حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں 77 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ 75 جو دھاتی گولیاں ماری گئیں جب کہ 305 شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔

قلقیلیہ میں 54 زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے قلقیلیہ شہر میں جمعہ کے روز ہونے والے مظاہروں میں کم سے کم 54 مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بیشتر آنسوگیس کی شیلنگ سے متاثر ہوئے۔ دو شہریوں کو گولیاں ماری گئیں جب کہ کئی افراد دھاتی گولیوں سے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

قلقلیہ سے مقامی ذرائع کے مطابق شہرکی مغربی کالونی "النقار” کفر قدوم اور عزون کے مقامات پراسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا جس میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے۔

ادھر بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب صہیونی فوجیوں نے شعفاط پناہ گزین کیمپ کی طرف جانے والے تمام راستے بند کردیے۔ العیساویہ میں الرام کے مقام پر بھی فلسطینی اورصہیونی فوج میں تصادم کی اطلاعات ہیں۔

رام اللہ میں سلواد، شمالی البیرہ اور بیت ایل میں اسرائیل کے خلاف جلوس نکالے گئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے ان پر”ٹوٹو” نامی بندوق سے کھلے عام فائرنگ کی اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

نابلس میں احتجاجی مظاہروں پر حملوں میں چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جنین۔ میں دو اور سلفیت میں بھی متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبریں آئیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.