• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی غلفت سےقیدیوں کی اموات،فلسطینی اتھارٹی کا’ آئی سی سی’سے رجوع کا فیصلہ

ہفتہ 17-10-2015
in عالمی خبریں
0
Prision Dead
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ امور اسیران نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور جیلوں میں قید فلسطینیوں کی اموات کے معاملے کو ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف [آئی سی سی] میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے وزیر عیسیٰ قراقع نے رام اللہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان فلسطینی قیدی فادی الدربی کی اسرائیلی جیل میں ہونے والی موت کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ اسرائیلی حکام کی مجرمانہ غفلت سے فلسطینیوں کی اموات میں فادی الدربی کی موت تازہ ثبوت ہے اور ہم اس واقعے کو بین الاقوامی فوج داری عدالت میں اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل کی ایک جیل میں قید فلسطینی اسرائیلی حکام کی لاپرواہی اور مجرمانہ غفلت کے باعث جام شہادت نوش کرگیا گیا تھا۔ تیس سالہ فادی الدربی اسرائیلی جیل میں قید تھا جہاں چند روز قبل اسے ‘دماغ کا فالج’ ہوا۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ کوقیدی کی تشویشناک حالت کا علم تھا مگر اسے نہ تو اسپتال لے جایا گیا اور نہ ہی اسے جیل میں علاج معالجے کی سہولت مہیا کی گئی۔ قیدی اسی تشویشناک حالت میں دم توڑ گیا۔ بعد ازاں اسے "سروکا” اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا جسد خاکی لواحقین کو دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

فلسطینی وزیر برائے امور اسیران عیسیٰ قراقع کا کہنا ہے کہ فادی الدربی کی اسرائیلی جیل میں صہیونی جیلروں کی لاپرواہی کے نتیجے میں ہونے والی موت کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی مجرمانہ واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ مگر اب ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ جیلوں میں قیدیوں کےساتھ ہونے والی بدسلوکی اور بیمار قیدیوں کے ساتھ لا پرواہی کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.